
اسلام آباد: پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی مختصر پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان میں موجود ایرانی سفیر کو واپس جانے کا کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی دوروں کو بھی روکا جارہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے فیصلے سے ایرانی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔


































