Wed Nov 25, 2026

ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

روزانہ کی خبریں

پاکستانی ٹوئٹر صارفین کا ریاض کنسرٹ کیخلاف احتجاج

تحریر: فرخ علی عباس

ہیش ٹیک ’’آل سعود گستاخِ اسلام‘‘ پاکستانی ٹوئٹر پینل میں موجود ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض کے سیاسی و تفریحی مقام بولیورڈ ریاض میں سعودی حکومت کی طرف سے کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں بھارتی اداکار سلمان خان نے دیگر ساتھی فنکاروں کیساتھ پرفارم کیا۔ سعودی حکومت کے اس عمل پر پُورے عالمِ اسلام میں غم و غصہ اور تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ جس کیخلاف پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے گذشتہ شب اپنی آواز بلند کی اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے گذشتہ شب "#آلسعود گستاخ_اسلام” چلایا اور سعودی حکومت کے حال ہی میں کیے جانیوالے اسلام دشمن اقدامات کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا اور ان اقدامات کو اسلام سے غداری قرار دیا۔ ٹوئٹر صارفین کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اسلامی تعلیمات سے دُور ہو رہی ہے اور اپنے مغربی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے سیکولرازم کو فروغ دے رہی ہے۔ مقدس سرزمین پر گھٹیا اور فحش کنسرٹ کا انعقاد مقدس سرزمین کی توہین ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ آل سعود اسلام کے محافظ نہیں، بلکہ اسلام کے نام پر پیسہ کما رہے ہیں۔ آل سعود امریکہ و اسرائیل سے بھی بڑھ کر اسلام کے بدترین دشمن ہیں، جو اپنے مفاد کی خاطر اسلامی قوانین کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے احتجاج کرتے ہوئے لکھا کہ یادگار کے طور پر لیے گئے بھارتی اداکار سلمان خان کے ہاتھوں کے نشانات دراصل ان تمام افراد کے منہ پر طمانچہ ہیں، جو آل سعود کو اسلام کا محافظ سمجھتے ہیں۔ ایک اور صارف نے سعودی حکام کی طرف سے سیکولر ازم کو فروغ دینے کیلئے پردہ پر پابندی اور مخلوط محافل کے انعقاد کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی عرب اب اسلام سے روگردانی کر رہا ہے اور سیکرلرازم کی طرف رجوع کر رہا ہے، جو کہ اسلام کساتھ غداری ہے۔

پاکستانی تمام طبقات فکر حالیہ سعودی اقدامات پر سخت برہم ہیں، جس کی وجہ سعودی حکام کی جانب سے تبلیغی جماعت پر پابندی لگا کر اس کو دین اسلام میں دہشتگردی کا منبع قرار دینا اور دوسری جانب فاحشات سے بھرے اس کنسرٹ کا انعقاد۔ یاد رہے کہ اس کنسرٹ کے دوسرے دن اسرائیلی وزیراعظم کا طیارہ 3 گھنٹے سعودی حکام کی اجازت سے اس کی فضائی حدود میں اڑ کر عرب امارات گیا اور وہیں سے پھر واپس تل ابیب بھی پہنچا۔ جس پر سعودی حکام نے مفاہمت پرست خاموشی اختیار کی۔ فلسطینی مظلومین کی پیٹھ میں ایک خنجر یہ گھونپا گیا کہ اب سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular