
تہران: ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں 35 زائرین شہید۔ 18 زخمی ہوگئے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ حادثہ دہشیر تفتان چیک پوسٹ کے قریب بس کے بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔ بس الٹنے سے اس میں آگ لگ گئی۔ بس میں 53 زائرین سوار تھے بیشتر کا تعلق لاڑکانہ ،گھوٹکی اور دیگر علاقوں سے ہے۔


































