
جدہ :سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی عمرہ زائرین کو عمرہ ویزے جاری کرنے کی ہدایت کر دی، پاکستان کے علاوہ انڈونیشیا، مصر اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں عمرہ کمپنیوں کوبھی عمرہ ویزوں کے اجراء کی ہدایت کردی گئی ہے عمرہ زائرین براہ راست فلائٹ پر سعودی عرب پہنچ سکیں گے سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہونگے، سنگل ڈوز کے حامل عمرہ زائرین کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا.


































