
نیویارک : پاکستانی حکومت نے فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں بحث کے دوران مسئلے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا اور کہاکہ گذشتہ 3 ماہ کے دوران دنیا نے 21 ویں صدی میں عام شہریوں کے سب سے وحشیانہ قتل عام کا مشاہدہ کیا ہے۔ بے گناہوں کا یہ وحشیانہ قتل اور پوری آبادی پر مسلط اذیت نسل کشی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ تشدد اور جنگ ملحقہ علاقوں تک پھیل چکی ہے۔ جب تک اسرائیل کی جنگی مشین کو روکا نہیں جاتا اس میں مذید شدت آنے کا امکان ہے جس میں بہت سی قومیں لپیٹ میں آسکتی ہیں۔


































