Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاکستان کا اسرائیلی فوجی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی عدالت انصاف کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے، جس میں اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف آئی سی جے میں دائر درخواست کی حمایت کرتا ہے، اسرائیلی قابض حکام رفح کراسنگ کو انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کے لیے کھلا رکھیں ، کسی بھی تحقیقاتی کمیشن، فیکٹ فائنڈنگ مشن یا دیگر تحقیقاتی ادارے کی غزہ پٹی تک بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات کرے، پاکستان عالمی عدالت انصاف کے تازہ ترین احکامات کے ساتھ ساتھ 26 جنوری اور 28 مارچ کے سابقہ احکامات پر فوری اور غیر مشروط عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جاری وحشیانہ فوجی مہم کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، انسانی امداد کے بلا روک ٹوک بہاؤ کی اجازت اور غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کئے جانے چاہیے، ان کارروائیوں پر اسرائیل کو اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular