Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

پاکستان پرامن، مستحکم اور خودمختار افغانستان چاہتا ہے، قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن،مستحکم اور خودمختار افغانستان چاہتا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف بھی اجلاس میں شریک ہوئے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے افغانستان کی صورت حال سے متعلق مربوط پالیسی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور افغانستان میں حکومت کی مختلف کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے خصوصی سیل قائم کرنے کی ہدایت کی، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سیل افغانستان کیلئے انسانی امداد کے بین الاقوامی روابط میں کردار ادا کرے گا، خصوصی سیل مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور کسی بھی منفی پھیلاؤکو روکنے کیلئے کام کرے گا، اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خودمختار افغانستان چاہتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular