Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

مینڈیٹ چوروں کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینگے، پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان کی جانب سے عطاء تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے اسے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے نتیجے میں ملنے والی شرمندگی مٹانے کی مکروہ کوشش قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مینڈیٹ چوروں اور ان کے سرپرستوں کی ہر سازش کا عوامی تائید و حمایت سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ذلت اور شکست سے بری طرح گبھرایا ہوا اور دہشت زدہ مجرم حکومتی ٹولہ اپنی دھمکیوں سے 24 کروڑ عوام کو ڈرانا چاہتا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان کسی ان ڈکلیئرڈ مارشل لا کے نتیجے میں بننے والی جاگیر نہیں، 24 کروڑ پاکستانیوں کا مسکن اور آئین کے تابع ایک ریاست ہے۔ اپنی خواہش کو قانون کا درجہ دے کر ملک تباہی و انتشار کی دلدل میں دھکیلنے والوں کا ہر میدان ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ سے لے کر امریکی کانگرس تک اور ہیومن رائٹس کونسل سے ایمنسٹی انٹرنیشنل تک ہر آزاد اور غیر جانبدار ملکی و غیر ملکی ادارے نے مینڈیٹ چور مجرموں کے ہاتھوں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے، تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے اور عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت کے اس غیر متوقع اعلان پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ پیپلز پارٹی، اے این پی، جے یو آئی نے پابندی کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular