
پشاور: عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کو بلّے کا نشان واپس مل گیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالتِ عالیہ نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکمِ امتناع جاری کر دیا اور اپنے حکم میں کہا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہو گا، چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے۔پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے مانا کہ انٹرا پارٹی انتخابات ٹھیک ہوئے ہیں۔ لیکن جس نے کرائے وہ ٹھیک نہیں ہے۔


































