Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاکستان نے انسداد دہشت گردی کیلئے موثر اقدامات کئے، امریکی اعتراف

واشنگٹن : امریکا نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرعملدرآمد کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرلیا۔ دہشت گردی سے متعلق امریکی حکومت کی سالانہ رپورٹ میں پاکستان کے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کیخلاف اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مطالبات پورے کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ پاکستان میں گزشتہ برس بھی دہشت گرد حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کے اندر حملے کرنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) عسکریت پسند داعش گروپ اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف کارروائیاں کیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان نے لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے بانی حافظ سعید سمیت لشکر طیبہ کے 5 سینئر رہنماؤں کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات میں سزا سنائی۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کو مکمل کرنے کے لئے 2020 میں اضافی پیش رفت کی۔ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے کردار اورکوششوں کی بھی تعریف کی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular