
غزہ : پاکستان نے او آئی سی کی جانب سے اسرائیل کے خلاف قرارداد ہیومن رائٹس کونسل میں پیش کر دی۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف او آئی سی میں پاکستان کی قرارداد پر کل غور کیا جائے گا۔ قرارداد میں اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اگر قرارداد کا مسودہ اختیار کرلیا گیا تو انسانی حقوق کےلیے اقوام متحدہ کے اس اعلیٰ تر ین ادارے میں پہلی بار غزہ کی جنگ پر کوئی واضح موقف اختیار کیا جائے گا۔ قرارداد کے متن میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہلاکت خیز اور تباہ کن ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی گئی ہے اور زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کو روکنے کےلیے اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرے۔ 8 صفحات پر مشتمل قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں سے اپنا قبضہ اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرے۔ دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر فوجی آلات و سامان فروخت نہ کریں۔ کیو نکہ غزہ میں سمجھ میں آنے والی نسل کشی کا خطرہ ہے۔ قرارداد میں جنگ کی وجہ سے بھوک اور افلاس کی بھی مذمت کی گئی ہے۔ مسودہ میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد کا مسودہ البانیہ کو چھوڑ کر 56 میں سے 55 ممالک کی جانب سے پاکستان نے پیش کیا ہے.


































