
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ نئی دہلی کو نشانہ بنانے والے شدت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔ نریندر مودی کے واشنگٹن کے دورے کے موقع پر ایک مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں موجود انتہا پسند گروپوں جیسے لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔بیان میں سرحد پار دہشت گردی۔ پراکسی دہشت گرد گروپوں کے استعمال کی شدید مذمت کی اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کرے کہ اس کا کوئی بھی علاقہ دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور بھارت عالمی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ہر طرح کی دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہیں۔دونوں رہنماؤں نے سرحد پار دہشتگردی اور دہشتگرد پراکیسز کی بھی مذمت کی اور پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور کارروائی کرے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اسکے زیر اثر کوئی علاقہ دہشتگردانہ حملوں کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ دونوں رہنماوں نے ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔


































