
اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ رپورٹ کے مندرجات غیر منصفانہ ہیں۔ رپورٹ کے مندرجات غلط معلومات پر مبنی اور زمینی حقیقت سے ہٹ کر ہیں۔ امریکی رپورٹ سے دہرا معیار واضح ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نےکہاکہ امریکی رپورٹس انسانی حقوق کے معاملے پر کسی بھی ملک کا جائزہ سیاسی تعصب کی بنا پر لیتی ہیں۔ رپورٹ بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایجنڈے کو سیاست زدہ کرتی ہے۔


































