Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

پاک قطر مشترکہ فضائی مشق ‘زلزال ٹو’ کا قطر میں آغاز

دوحہ: پاک قطر مشترکہ فضائی مشق "زلزال ٹو” کا قطر میں آغاز ہو گیا، فضائی مشق میں پاک فضائیہ اور قطر امیری فضائیہ شریک ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زلزال ٹو دنیا کی پیچیدہ ترین مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک مشق ہے، فضائی مشق سے مشترکہ تربیت اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے گا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشق میں شریک فضائی افواج کو آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گی جبکہ اس کا مقصد مشترکہ منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو جدید عسکری تقاضوں سے ہم آہنگ اور بہتر بنانا ہے۔
ترجمان کے مطابق مشق میں پاک فضائیہ کے جدید ترین جے 10 سی لڑاکا طیارے پہلی بار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، مشقوں میں ان لڑاکا طیاروں کی شرکت پاک فضائیہ کے تکنیکی ترقی اور ایک مستحکم فضائیہ کی جانب سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاک قطر مشترکہ مشق فضائی افواج کے مابین فہم، تعاون اور دوستی کے فروغ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی، مشق دونوں ممالک کو علاقائی استحکام اور سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے فضائی سرحدوں کے دفاع، بین الاقوامی اتحاد کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے ذریعے پیام امن کے فروغ کا مشن جاری ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular