Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاکستان کو اس وقت آئین کی بالادستی کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمان

گوجرانوالہ : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت آئین کی بالادستی کی ضرورت ہے۔ گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے، ملک میں جمہوریت کو قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں بھی اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں پروان چڑھی ہیں، وہ آکر اعتراف کریں۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام لگاتی ہیں لیکن ملک کےلیے کچھ نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی لوٹ مار اور قبضہ مافیا پر چلنے والی پارٹی ہے جبکہ ایم کیو ایم نے ملک میں نوجوانوں کو اسلحہ پکڑایا۔ حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملالیا، ہم فارم 47 پر بننے والی نہ وفاق کی اور نہ صوبوں کی حکومت کو مانتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ انصاف قائم کریں، میں شہباز شریف سے پوچھتا ہوں تم غریبوں کےلیے کچھ کیوں نہیں کرتے؟ ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز شریف تم نے کسانوں کے ساتھ دھوکا کیا، کسانوں سے گندم کی خریداری نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular