Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاکستان کو فوجی آپریشن کی نہیں، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ پارلیمنٹ کو یکسر نظر انداز کر کے کیا گیا۔ سربراہ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوجی آپریشن کی نہیں، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ پارلیمنٹ کو یکسر نظر انداز کر کے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن پر قومی، سیاسی جمہوری قیادت سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اتفاق رائے کے بغیر آپریشن اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا۔ حافظ نعیم نے کہا کہ آپریشن کے بجائے متعین ایکشن کی ضرورت سے اتفاق کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام فوجی آپریشن کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں امن کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ اور ہر طرح کی مذہبی، سیاسی، سماجی انتہا پسندی کا سدباب چاہتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ امن، معاشی اور سیاسی استحکام عوامی رائے سے بننے والی حکومت ہی کے ذریعے آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular