Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

پاکستان ’دوست اور برادر ملک‘ ہے، دہشتگرد اڈوں کے خلاف کارروائی کرے، ایران

تہران: پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر جوابی حملے کے بعد ایران کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کردیا گیا۔ وضاحتی بیان میں “پاکستان کی دوست اور برادر حکومت” کو مخاطب کیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر “دہشت گردوں کے اڈے” کے قیام کو روکے۔
ایران کا کہنا ہے کہ عوام کی سلامتی اور ملک کی علاقائی سالمیت کو ایران کی سرخ لکیر سمجھا جاتا ہے۔ ایران اپنے دوست اور برادر ہمسایہ ملک پاکستان سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر مسلح دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور گروہوں کا قیام روکنے کے لیے اپنے وعدوں کی سختی سے پاسداری کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے 16 جنوری کو پاکستانی صوبے بلوچستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ اس وقت کیا گیا جب جنوب مشرقی ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کی فورسز نے مشاہدہ کیا کہ ایک دہشتگرد گروہ ایرانی علاقے میں دراندازی کی تیاری کر رہا ہے۔ ایران کے مطابق پاسداران انقلاب نے اس دہشتگرد گروہ کے خلاف پیشگی کارروائیاں کیں۔ رہائشی علاقوں سے دور یہ کارروائی ایرانی سرحدی فورسز کی بنیادی ذمہ داریوں کا حصہ ہے تاکہ ملک کے عوام اور شہریوں کے خلاف کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کیا جاسکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ہمسایہ ممالک سے متعلق اپنی پالیسی پر مستقل عمل پیرا ہے اور دشمنوں اور دہشت گردوں کے ہمدردوں کو ان تعلقات کو چھپانے کی اجازت نہیں دے گا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب صیہونی حکومت کی نسل کشی اور جرائم کا مسئلہ عالم اسلام کے لیے بنیادی تشویش کا باعث ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular