Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

پاکستان اقوام متحدہ کے اہم ادارے ایکوسک فورم اقتصادی کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

نیویارک : پاکستان اقوام متحدہ کے اہم ادارے ایکوسک فورم اقتصادی کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔ اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل (ایکوسک) فورم کی رکنیت کیلئے ووٹنگ میں پاکستان نے 185 میں سے 129 ووٹ لیے ، سب سے زیادہ 145 ووٹ نیپال نے حاصل کیے جبکہ جاپان نے 127 ووٹ حاصل کیے۔ ایشیا اور پیسیفک خطے کے ممالک کیلئے 3 مخصوص نشستوں پر 5 ممالک میں مقابلہ تھا۔
ایشیائی ممالک کیلئے مخصوص 2 نشستوں پر عراق، تاجکستان، جاپان، پاکستان اور نیپال امیدوار تھے، ایشیائی ممالک کی 3 نشستوں کے انتخابات میں 6 ممالک کے ووٹ مسترد ہوئے۔
پاکستان 2024 سے 2026 کی مدت کیلئے پھر منتخب ہوا ہے، پاکستان 11 ویں بار اقوام متحدہ کے اہم اور مؤثر ادارے ایکوسک فورم کا رکن منتخب ہوا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر ایکوسک فورم میں اہم کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان 6 مرتبہ اقوام متحدہ کے ادارے ایکوسک فورم کا صدر بھی رہ چکا ہے ، ایکوسوک کے 54 ممبران ہیں، جو جنرل اسمبلی کے ذریعے ہر سال تین سال کی مدت کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular