
لاچین : پاکستان اور آذربائیجان نے اسٹریٹجک شراکت داری اور سرمایہ کاری فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے بعد آذربائیجان کا دورہ کیا اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔
شہباز شریف نےکہاکہ آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔ شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے ہمراہ پاک ۔ ترک اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چار ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں شہباز شریف تاجکستان بھی جائیں گے۔


































