
واشنگٹن : پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس دوران عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے۔ ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے کیوں کہ پاکستان اور ہندوستان دونوں جوہری طاقتیں ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ جنرل عاصم کا کردار پاکستان کی طرف سے کشیدگی کو روکنے میں انتہائی مؤثر رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سے تجارتی معاہدے اور ایران اور اسرائیل کے معاملے پر بھی بات ہوئی ۔پاکستان ایران کو بہت زیادہ جانتا ہے۔


































