
راولپنڈی : سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2 میجر شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر عرفان برچا اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی دستے سیاچن میں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔


































