
مکہ : پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج کے پہلے فیز کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے مکہ المکرمہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے باہمی عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں سعودی عرب کے تعاون کو سراہا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تشویشناک صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو روکنے اور انسانی جانی نقصان کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا۔


































