Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

پاکستان اور ایران کا انٹیلیجنس شیئرنگ کے ذریعے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

تہران : پاکستان اور ایران نے انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے دو روزہ ایران کے دوران ایران کی عسکری قیادت بشمول مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ دونوں اطراف کے فوجی کمانڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی خطے کے لیے بالعموم اور دونوں ممالک کے لیے بالخصوص مشترکہ خطرہ ہے۔ آرمی چیف کی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللهیان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی سرحدوں کو محفوظ اور اقتصادی سرحدوں میں تبدیل کرنے، سرحدی منڈیوں کی ترقی اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر زور دیا۔ ایرانی صدر نے ہمسایہ اور مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے سنجیدہ ارادے کی ضرورت ہے۔ ایرانی صدر نے دشمنوں کی طرف سے خطے کے ممالک کے تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مواقع سے استفادہ کرنے اور باہمی صلاحیتوں کے تبادلے کے ذریعے دوطرفہ اور علاقائی تعاون اور تعامل کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ایرانی صدر نے ہمسایہ اور مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے سنجیدہ ارادے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز کرکے اقتصادی اور تجارتی تعاون اور اس کے نتیجے میں سیاسی تعلقات کی سطح میں بہتری لاسکتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular