Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

پاکستان اور بھارت تناؤ کا حل خود نکال لیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن: پاک ہند کشیدگی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی بیان سامنے آگیا۔ ٹرمپ نےکہا دونوں ملک کسی نہ کسی طرح مسئلہ کا حل نکال لیں گے۔ ٹرمپ نے اٹلی جاتے ہوئے طیارے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مسئلہ کشمیر کو ڈیڑھ ہزار سال پرانا مسئلہ قرار دیدیا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دونوں ملک کشمیر پر ہزار سال سےلڑرہے ہیں۔ یہ مسئلہ ہزار سال یا شاید اس سے بھی زیادہ عرصے سے چل رہاہے اور یہ بری صورتحال ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے ہیں۔ میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتا ہوں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہندوستان کےقریب ہیں اور پاکستان کے بھی بہت قریب ہیں۔ ٹرمپ دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے رابطہ کرنے سے متعلق سوال کا جواب گول کرگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular