Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا معاملہ پھر اقوام متحدہ میں اٹھادیا

اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل کا معاملہ ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اٹھادیا۔ پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے ورکنگ گروپ مکالمے میں بھارتی مظالم بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں چند برس کے دوران جبری گمشدہ افراد کی متعدد قبریں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی بے حرمتی، غیر قانونی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے پہلے متاثرہ افراد کو اٹھایا اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کردیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ جبری لاپتہ افراد کے اہلخانہ کےلیے معاوضے کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular