Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

رفح پر رات بھر آتش وآہن کی بارش، 100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ: صیہونی فوج نے غزہ کے علاقے رفح میں قیامت برپا کردی۔ رات بھر جنگی طیاروں نے رفح کے مضافاتی علاقوں میں کئی رہائشی عمارتوں اور دو مسجد پر بمباری کی ۔ حملے میں سو سے زائد افراد شہید اور ڈھائی سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہیں جس سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شہدا میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ میں شبورہ کے علاقے میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حماس نے خان یونس میں جوابی کارروائی کے دوران گیارہ صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار تین سو ہوگئی ہے جبکہ 67 ہزار 784 فلسطینی زخمی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular