Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

ہماری حکومت کی دوٹوک پالیسی تھی کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے، شاہ محمود

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین و سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ کبھی مخلص نہیں ہو سکتا۔ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بلاول بھٹو نے دورہ امریکہ کے دوران بند کمرے میں کہا کہ پاکستانی حکومت بھارت کا سلامتی کونسل کا مستقل ممبر بننے کی مخالفت نہیں کریگی۔ بلاول اس خبر کی تردید کریں اگر خاموش رہے تو سمجھ لیں دال میں کچھ کالا ہے۔ امپورٹڈ حکمران کشمیر میں مظلوم کمشیریوں پر بھارتی جبر و تشدد کے باوجود بھارتی حکومت سے پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ ن لیگ کی حکومت نے بھارت سے تجارت کے لئے ٹریڈ افسر بھی نامزد کیا ہے۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں واضح کہا تھا جب تک بھارت کشمیر کی سابقہ حیثیت بحال نہیں کرتا اور مظلوم کشمیریوں پر تشدد بند نہیں کرتا ہم بھارت کے ساتھ تعلقات نہیں بڑھاسکتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بھی خبر زیرگردش ہے کہ حال ہی میں حکومت نے وفد کو اسرائیل بھیجا جس نے کہا کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہماری حکومت کی دوٹوک پالیسی تھی کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے۔ عمران خان کی ہدایت پر مظلوم فلسطینیوں پر بمباری ختم کرنے اور جنگ بندی رکوانے کیلئے اقوام متحدہ میں فلسطینوں کا مقدمہ لڑا اور فلسطین کی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔ امپورٹڈ حکمران مسلم امہ کی کیا خدمت کررہے ہیں؟.

مزید پڑھیے

Most Popular