
بیروت: حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کے لئے جن شرائط کا اعلان کیا ہے کہ اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم میں مغرب کے ہاتھ بھی خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا غزہ میں ایک انسانی المیے کا مشاہدہ کر رہی ہے لیکن امریکہ اور بعض یورپی ممالک اس سے منہ پھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ ان سب مظالم کے باوجود فلسطینی قوم ڈٹی ہوئی ہے اور اپنی استقامت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں نے صیہونی دشمن کی بے بسی کا پردہ فاش کردیا ہے۔ انہوں نے استقامت کو فلسطینی عوام اور مسلم اور عرب امہ کے اتحاد کا محور قراردیا۔


































