Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

مغربی کنارے میں مںظم حملے حکومتی سرپرستی میں ہورہے ہیں، او آئی سی

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مقبوضہ مغربی کنارے سمیت مشرقی یروشلم میں انتہاپسند صیہونی آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں او آئی سی نے کہا کہ فلسطینی شہریوں، ان کی املاک، زمینوں اور مقدس مقامات پر یہ منظم حملے اسرائیلی قابض فوج کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کے ساتھ جاری ہیں۔ جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ او آئی سی کے مطابق آبادکار ملیشیاؤں کی یہ بڑھتی ہوئی تشدد پسندی الحاق، جبری بے دخلی، نسلی تطہیر اور نسل کشی کی اُن پالیسیوں کا تسلسل ہے جو اسرائیلی قبضہ پوری مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر مسلط کر رہا ہے۔ او آئی سی نے عالمی برادری، خصوصاً سلامتی کونسل، سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ان حملوں کو روکے، فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرے اور مجرموں کو عالمی قانون کے تحت جوابدہ بنائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular