رام اللہ : صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں گولی چلانے کے احکامات میں توسیع کر دی ہے۔ اسی لئے شہادتیں بڑھ گئی ہیں۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق، فوج کی سینٹرل کمانڈ نے مغربی کنارے میں کسی بھی غیر مسلح فلسطینی کو، خواہ وہ مشتبہ ہو یا نہ ہو، مارنے کے لیے غزہ کی جنگ کے دوران استعمال کی گئی پالیسی نافذ کردی ہے۔ فوجیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی گاڑی پر گولی چلائیں جو جنگی زون سے آتی ہے اور چوکی کی طرف جاتی ہے۔
ادھر صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں جاری آپریشن کے دوران جنوری میں 580 فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں 17 خواتین اور 60 بچے بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے صیہونی فوج نے غزہ اور مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت چھ فلسطینی شہید کردئے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا…
مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
-
Raza Musani - فروری 11, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 6
- 0 minute read


































