
غزہ : اسرائیلی فوج نے رفح کے بعد بیت حنون سمیت مزید کئی علاقے خالی کرنے کا حکم دے دیا۔اسرائیلی فوج کے رفح سے انخلا کے حکم کے بعد فلسطینیوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔لوگ پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے رفح کے مختلف علاقوں سے نکل رہے ہیں ۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ساحل کے ساتھ پھیلی ہوئی خیمہ بستیوں سے مواصی کے علاقے کی طرف نقل مکانی کریں۔ رفح کے بعد بیت حنون، بیت لاہیا اور شمالی غزہ میں شیخ زید، المنشیہ اور تل الزاطر کے محلوں کے مکینوں کو بھی زبردستی نقل مکانی کا حکم دیا گیا ہے۔


































