Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شمالی وزیرستان اور کوئٹہ میں کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

اسلام آباد : سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک کر دیئے، آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں سمیت شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا جاری ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ادھر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر حملے کرنے والے 4 دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارے گئے۔سریاب روڈ پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular