
حماس کےسینئر رہنما عہدیدار عزالدین الحداد نےکہا ہے کہ اسرائیل کیخلاف آپریشن الاقصیٰ طوفان فلسطینیوں اور ان کے مقدس مقامات کے دفاع کے لیے ایک پیشگی کارروائی تھی۔ القسام بریگیڈز کی ملٹری کونسل کے رکن عزالدین الحداد نے الجزیرہ نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ کارروائی غزہ کی سخت ناکہ بندی اور فلسطینی سرزمین پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبوں کے جواب میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں، ہمارے لوگوں کو سست موت سے دوچار کرنے کے لیے منظم طریقے سے محاصرہ سخت کیا گیا۔ ہم خاموشی سے کھڑے یا محض مشاہدہ نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کی حمایت میں کوتاہی یا تاخیر کرنا ہمارے مزاحمتی نظریے کا کبھی حصہ نہیں رہا۔


































