
غزہ : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ آپریشن الاقصیٰ طوفان نے صیہونی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ ابو عبیدہ نے جنگ بندی کے معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ آپریشن کا آغاز غزہ کے مضافات سے ہوا، لیکن اس نے خطے کا چہرہ بدل کر رکھ دیا۔ صیہونی حکومت کو اپنی مدد کیلئے بین الاقوامی طاقتوں کی طرف رجوع کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی وجود کو خطے میں ضم کرنے کی تمام کوششوں کو گہری مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تمام کوششوں اور منصوبوں کو اس مجرمانہ دشمن پر قابو پانے کے طریقوں پر مرکوز ہونا چاہیے۔
ابوعبیدہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی۔ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پورے عمل کو خطرے میں ڈال دے گی۔


































