
قلات: سیکیورٹی فورسز نے قلات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن قلات کے علاقے نگاؤ کی پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔


































