
رام اللہ : صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں دہشت گردی کا بازار گرم کردیا۔ جنین میں اسرائیلی فوج کے حملے میں آٹھ فلسطینی شہید اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ بائیس کو گرفتار کرلیا گیا۔ جنگ بندی کے بعد رفح میں فائرنگ سے تین فلسطینی جان سے گئے۔ اسرائیلی فوج کے آپریشن سے قبل فلسطینی سیکورٹی فورسز کئی ہفتوں سے جنین شہر کا کنٹرول واپس لینے کے لیے کارروائی کر رہی تھی۔ چند روز پہلے فلسطینی اتھارٹی اور جنین بریگیڈ کے درمیان بحران ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی اداروں نے اپنے اہل کار اور انجیئنرنگ ٹیمیں جنین کیمپ میں تعینات کر دی تھیں۔


































