
پشاور: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے، دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔


































