
پشاور: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مذکورہ آپریشن 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد کمانڈر صحرا عرف جانان بھی شامل ہے۔ صحرا عرف جانان 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر ہوئے حملے میں ملوث تھا۔


































