
پشاور:ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلیجنس بنیادوں پر سیکیورٹی آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ اُدھر خیبر میں پولیس نے بارود سے بھرے لوڈر رکشہ کو قبضہ میں لےکر خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد رکشہ لوڈر کے ذریعے خود کش حملہ کرنا چاہتے تھے، لوڈر رکشہ میں 350 کلو گرام بارودی مواد تھا، مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپایا گیا تھا۔


































