دمشق : شام میں دہشت گردوں کی حکومت کے قیام کے بعد صیہونی فوج کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے اور وہ بلاروک ٹوک کارروائی کررہے ہیں۔ صیہونی فوج دسیوں بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ شام کے صوبہ درعا کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوجی صوبہ درعا کے شہر نوی میں داخل ہونے کے علاوہ الجبلیہ ڈیم کے اطراف جنگلوں تک آگے بڑھ گئی ہيں۔
جولانی حکومت نے صیہونیوں کے ان اقدامات پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کے بعد علاقے کے عوام نے صیہونی فوجیوں کے مقابلے کے لیے تدبیریں اپنانا شروع کردی ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- شام میں اسرائیلی فوج کو کھلی چھوٹ، صوبہ درعا کے…
شام میں اسرائیلی فوج کو کھلی چھوٹ، صوبہ درعا کے مختلف علاقوں میں داخل
-
Raza Musani - اپریل 5, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 0
- 0 minute read


































