Wed Nov 25, 2026

ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

روزانہ کی خبریں

امریکہ اور میزائل ٹیکنالوجی میں جاری سعودیہ چین تعاون

FILE PHOTO – Military vehicles carrying DF-26 ballistic missiles travel past Tiananmen Gate during a military parade to commemorate the 70th anniversary of the end of World War II in Beijing Thursday Sept. 3, 2015. To match Special Report CHINA-ARMY/ROCKETS Andy Wong/Pool via REUTERS/File Photo

تحریر: سید رحیم نعمتی
 
سعودی عرب اور چین کے درمیان میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں جاری تعاون کوئی نئی بات نہیں ہے اور اس بارے میں سی این این کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کے انٹیلی جنس ادارے تقریباً تین سال پہلے سے دونوں ممالک میں جاری اس تعاون سے مطلع ہیں اور حتی اس بارے میں انٹیلی جنس رپورٹس سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک بھی پہنچی ہیں لیکن انہوں نے اسلحہ کی تجارت کو نقصان پہنچنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر یہ رپورٹس امریکی کانگریس میں جانے سے روک دی تھیں۔ لیکن اب یوں دکھائی دیتا ہے کہ جو بائیڈن کی سربراہی میں موجودی امریکی حکومت نہ صرف اس مسئلہ پر زیادہ سنجیدگی سے غور کر رہی ہے بلکہ اسے اس بارے میں تشویش بھی ہے لہذا سعودی عرب اور چین میں جاری اس تعاون کو روکنے کی راہیں تلاش کر رہی ہے۔
 
 امریکہ کی جانب سے سعودی عرب اور چین کے درمیان میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں جاری تعاون کو ختم کرنے کیلئے انجام پانے والی کوششیں خطے میں ایک نیا چیلنج رونما ہونے کا باعث بنی ہیں جسے سعودی عرب کا میزائل چیلنج کہا جا رہا ہے۔ اس چیلنج کا سب سے پہلا نتیجہ جس نے ہر چیز سے زیادہ امریکہ کو پریشان کر دیا ہے وہ سعودی عرب میں چینی ساختہ میزائلوں کی پیداوار ہے۔ اس سے پہلے سعودی عرب چین سے میزائل درآمد کر رہا تھا لیکن اب سعودی عرب میں ہی چینی میزائل تیار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ بیلسٹک میزائل ہیں جن میں جوہری ہتھیار حمل کرنے کی قابلیت رکھنے والے میزائل بھی شامل ہیں۔ مئی 2014ء میں "سیف عبداللہ” نامی ایک فوجی پریڈ منعقد ہوئی جس کے آخر میں چین کا جوہری میزائل EDF-2 بھی دکھایا گیا تھا۔
 
اس سے واضح ہو گیا کہ سعودی عرب کو چین کے جوہری میزائلوں تک بھی رسائی حاصل ہے۔ یوں دکھائی دیتا ہے کہ واشنگٹن کی پریشانی سعودی عرب کی جانب سے چین سے میزائل خرید کر اپنے ملک میں ذخیرہ کرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ وہ ایک حد تک امریکہ کی مرضی کے مطابق بھی ہے کیونکہ اس کی نظر میں یہ اقدام ایک طرح سے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل طاقت کو بیلنس کرنے کا باعث ہے۔ لیکن امریکہ کو زیادہ پریشانی اور تشویش اس وقت شروع ہوئی جب اسے معلوم ہوا کہ چینی میزائل سعودی عرب میں تیار کئے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام امریکہ کی نظر میں بہت خطرناک ہے اور حتی خطے میں اس کے مطلوبہ طاقت کے توازن سے بھی مطابقت نہیں رکھتا۔
 
درحقیقت امریکہ نے ہمیشہ سے خطے میں اسرائیل کی فوجی برتری پر زور دیا ہے اور خود کو اس کا ضامن قرار دیا ہے۔ امریکہ خطے کے عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرتے وقت بھی اپنی سیاست خارجہ کے اس اہم  اصول کو مدنظر رکھتا ہے۔ چین کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں جیسے اسٹریٹجک اسلحہ کی مارکیٹ میں داخل ہونا امریکہ کی نظر میں خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا سبب قرار پا سکتا ہے اور اس کا نتیجہ خطے کی باگ ڈور اس کے ہاتھ سے نکل جانے کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے امریکی نیوز چینل سی این این پر 23 دسمبر کے دن سعودی عرب کے علاقے الدوادمی میں میزائل تیار کئے جانے پر مبنی رپورٹ شائع ہونے کے بعد بائیڈن حکومت نے اہم اعلان کیا ہے۔
 
امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام ایسی کمپنیوں کو سزا دیں گے جنہوں نے چین سے میزائل ٹیکنالوجی سعودی عرب منتقل ہونے میں سہولت فراہم کی ہے۔ اس خبر کو امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو وارننگ قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ وارننگ اس وارننگ کی حد تک ہے جو امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو دی تھی اور اس کے نتیجے میں اس خلیجی ریاست میں زیر تعمیر چینی فوجی اڈہ بند کر دیا گیا تھا۔ ابھی دیکھنا ہو گا کہ سعودی عرب کو دی جانے والی امریکی وارننگ کا نتیجہ بھی ویسا ہی نکلے گا اور سعودی حکمران بھی امریکی دباو کے تحت چین کے ساتھ میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں جاری تعاون روک دیں گے یا نہیں؟ موجودہ حالات میں یوں دکھائی دیتا ہے کہ سعودی عرب اور چین دونوں کیلئے یہ مسئلہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔
 
گذشتہ چند سالوں کے تجربات کی روشنی میں سعودی حکام امریکہ پر ماضی کی طرح اندھا اعتماد نہیں کر سکتے اور چین سے اسٹریٹجک اسلحہ کے شعبے میں تعاون کا فیصلہ ایک بنیادی یو ٹرن ہے جس میں امریکی وارننگ یا چند پابندیوں کے باعث تبدیلی ممکن نہیں۔ دوسری طرف چین بھی شدت سے ایسے علاقوں میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کے درپے ہے جو امریکہ کا پنڈال سمجھے جاتے ہیں۔ چین اس حکمت عملی کے ذریعے امریکہ کو مشرق میں اپنی سرحدوں کی جانب آگے بڑھنے سے روکنا چاہتا ہے۔ لہذا سعودی عرب کا میزائل چیلنج امریکہ اور چین کے درمیان ٹکراو کا ایک نیا میدان بن چکا ہے اور سعودی عرب اس ٹکراو کا فائدہ اٹھا کر دونوں جانب سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ لیکن اہم نکتہ یہ ہے کہ یہ چیلنج صرف تین ممالک تک محدود نہیں رہے گا بلکہ خطے اور دنیا کے دیگر کھلاڑی بھی اس میں شامل ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular