
سیالکوٹ : سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے سری لنکن شہری کے اہلخانہ کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی امداد اور تنخواہ بھجوا دی۔ ایک لاکھ ڈالرکی رقم سری لنکن شہری کی بیوہ کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سری لنکن شہری کی ماہانہ تنخواہ 1667 ڈالر بھی ان کی بیوہ کے اکاؤنٹ منتقل کی گئی ہے۔ یہ رقم 10 سال تک ہر ماہ ان کی بیوہ کو دی جائیگی۔


































