Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

وحشیانہ صیہونی آپریشن کا دوسرا روز، شہدا کی تعداد 10 ہوگئی، سینکڑوں زخمی

جنین : صیہونی فوج کا جنین پناہ گزین کیمپ میں وحشیانہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ شہدا کی تعداد دس ہوگئی ہے۔ جنین پناہ گزین کیمپ پر دوسرے روز بھی آتش وآہن برستے رہے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے آبادی پر بم برسائے جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے جس میں سے بعض کے اعضا ضائع ہو چکے ہیں۔جبکہ بیس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اسے بیس سال کاسب سے بڑا آپریشن قرار دیا جارہا ہے۔فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق جنین کیمپ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ایک حقیقی جنگ ہے۔ اسرائیلی فوجی بلڈوزروں نے جنین پناہ گزین کیمپ کی طرف جانے والی متعدد سڑکوں کو تباہ کر دیا، جس سے ایمبولینسوں کا مریضوں تک پہنچنا تقریباً ناممکن ہو گیا۔ صیہونی زمینی فورس نے بھی کیمپ میں گھس کر درندگی کا مظاہرہ کیا۔ جگہ جگہ صیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں جبکہ بعض مقامات پر مزاحمت کاروں اور فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اسرائیلی فورسز نے ان خاندانوں کو بھی نشانہ بنایا جو کیمپ سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اب تک تین ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular