Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

انقلاب اسلامی کی 46 ویں سالگرہ، ایران امریکا واسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

تہران: انقلاب ایران کی چھیالیسویں سالگرہ پر پورے ملک میں لاکھوں افراد سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل آئے اور قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ بھرپور جشن منایا۔ ایران کی فضا امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے سلسلے میں مرکزی ریلی تہران میں نکالی گئی۔ دارالحکومت کے مختلف حصوں سے لوگ مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے آزادی اسکوائر پر جمع ہوئے۔
ریلی سے خطاب میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے استبدادی نظام کو اکھاڑ پھینکا وہ دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی عوامی اتحاد و اتفاق میں مضمر ہے اور اسلامی انقلاب اسی اتحاد کی طاقت سے وجود میں آیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی ایک صدارتی یادداشت بھی جاری کرتے ہیں جس کا مقصد ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچانا ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہاکہ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران علاقائی سلامتی کو درہم برہم کر رہا ہے لیکن یہ اسرائیل ہے جو امریکہ کی حمایت سے عدم تحفظ کی جڑ ہے اور غزہ، لبنان، فلسطین، شام، ایران اور جہاں چاہتا ہے کے مظلوم عوام پر بمباری کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular