
تہران : یوم القدس پر فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر آگئے۔ پاکستان ۔ایران۔ یمن۔ شام۔ سمیت مختلف ممالک میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے۔ فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں عوام کا سمندر امڈ آیا۔ لاکھوں افراد نے تہران کے آزادی چوک پر اسرائیل سے اظہار برات کیا۔ تہران سمیت پورے ایران کی فضا اسرائیل مردہ اور امریکا مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی.
مظاہرین نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور صیہونی دہشت گردی کی مذمت کی۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی نماز جمعہ کے بعد لاکھوں افراد نے صیہونی دہشت گردی کیخلاف ریلی نکالی اور اسرائیل سے اظہار برات کیا۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے کارگل میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔ عراق۔ شام ۔ لبنان۔ ترکی اور انڈونیشیا سمیت مختلف ممالک میں بھی عوام سڑکوں پر آگئے اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا۔
لندن، نیویارک، برلن اور پیرس سمیت مختلف یورپی ممالک میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔


































