Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

او آئی سی کی نیتن یاہو کے طولکرم کیمپ میں گھسنے کی شدید مذمت

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کے مغربی کنارے کے طولکرم کیمپ میں گھسنے کی شدید مذمت کی ہے۔ او آئی سی نے ایک بیان میں اسرائیلی اقدام کو فلسطینی عوام کے خلاف جاری جارحیت کی توسیع قرار دیا ہے۔ او آئی سی نے مغربی کنارے کے کیمپوں کو نشانہ بنانے کی جارحیت کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور ان کی جبری نقل مکانی پناہ گزینوں کے مسئلے، ان کے وجود اور ان کی واپسی کے حق کو ختم کرنے کی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ او آئی سی نے بین الاقوامی برادری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے، اسرائیل کی جاری خلاف ورزیوں اور جرائم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرنے اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular