Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

او آئی سی کی مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی مذمت

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم نے صیہونی وزیر اتمار بن گویر کے آبادکاروں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے تحفظ میں اتمار بن گویر اور آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونا خطرناک اشتعال انگیزی ہے۔ تنظیم نے مسجد کے اندر اسرائیلی پرچم لہرانے اور اشتعال انگیز مذہبی رسومات کی ادائیگی کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ تنظیم نے مسجد اقصیٰ میں جاری خلاف ورزیوں کے نتائج کا مکمل ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے القدس کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں خطے میں مزید کشیدگی اور عدم استحکام کو ہوا دے سکتی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular