جدہ : او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں منعقدہ اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فلسطین اور ایران سمیت دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ پاکستان کے مستقل مندوب فواد شیر نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان کے مندوب نے غزہ کے لیے انسانی بنیادوں پر فنڈ فراہمی پر زور دیا۔ اجلاس میں وزرا نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرنے پر زور دیا گیا۔ وزرا نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی، غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلاء اور تمام غیر قانونی اقدامات روکے جائیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- او آئی سی کا غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات…
او آئی سی کا غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ
-
Raza Musani - مارچ 6, 2024
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































