Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

5 سالہ جنگ بندی کے بدلے تمام اسیروں کی رہائی کی پیشکش

غزہ : حماس نے پانچ سے سات سالہ جنگ بندی کے بدلے تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کردی۔ حماس کے رہنماؤں نے جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں ثالثوں سے ملاقات کی۔ مذاکرات کے قریبی ذرائع نے نیوز ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ حماس غزہ میں اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ بندی کے لیے تیار ہے لیکن وہ ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس جنگ کے خاتمے کے بدلے پانچ سے سات سال کی جنگ بندی پر راضی ہو سکتی ہے، جس سے غزہ کی تعمیر نو، اسرائیل میں قید فلسطینیوں کی رہائی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کی اجازت دی جائے گی۔ حماس کے ترجمان طاہر النونو نے کہا کہ حماس طویل مدتی جنگ بندی کے لیے تیار ہے تاہم نونو نے اسرائیل کے اس بنیادی مطالبے کو مسترد کر دیا کہ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے۔ مزاحمت کے ہتھیار قابل گفت و شنید نہیں ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular