Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

غاصب صیہونی فوج کا فلسطینیی مظاہرین پر دھاوا، متعدد صحافی اور عام شہری زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں کئی علاقوں پر نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مظاہرہ کر رہے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس میں متعدد مظاہرین اور کئی صحافی زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور انہیں ربر کی گولیوں سے نشانہ بنایا۔ نابلس کے بیتا اور بیت دجن اور مشرقی قلقیلیہ میں واقع کفر قدوم بستی سے غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جرائم اور وہاں جاری غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت میں مظاہرہ کیا جسے صیہونی فوجیوں نے طاقت کے بل پر کچلنےکی کوشش کی۔ خود ساختہ صیہونی حکومت کے روز افزوں جرائم کے باوجود فلسطینی عوام کی جانب سے استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی فلسطینی اپنی مقبوضہ سرزمین کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular